بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل کو ملتوی کر دیا

57

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
بھارت میں کو رونا وائر س کے شددید پھیلاﺅ کے پیش نظر انڈین پریمیئر لیگ ملتوی کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے کو رونا وائرس کے پھیلاﺅ کے باعث آئی پی ایل کو غیر معینہ مدت کیلئے


ملتوی کرنے کا اعلان کر دیاہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے پہلے آج کا میچ ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن بعدازاں پورا ٹورنامنٹ ہی ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ آئی پی ایل کی ٹیمیں کولکتہ نائٹ رائیڈرز ،

سن رائزرز حیدرآباد سمیت دیگر ٹیموں کے کھلاڑیوں کے کو رونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے جنہیں آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے، تمام کھلاڑیوں کی دیکھ بھال جاری ہے ،طبی ماہرین ان سے

مسلسل رابطے میں ہیں اور انہیں ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہناہے کہ آئی پی ایل کی نئی تاریخوں اور مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔