کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
سابق آسڑیلوی کرکٹر اور معروف کمنٹیٹر مائیکل سیلٹر بھارت پر سفری پابندیوں کے بعد اپنے ہی وزیراعظم پر برس پڑے اور انہیں شدیدتنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ مائیکل سلیٹر ان دنوں انڈین پریمیئر لیگ میں کمنٹری کے لیے موجود ہیں اور


اس دوران آسڑیلیا کی حکومت کی جانب سے بھارت پر سفری پابندیاں لگادی گئی ہیں۔ آسٹریلوی حکومت نے پابندی لگاتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ بھارت سے آسٹریلیا آنے والوں کو

پانچ سال تک قید اور 66 ہزار ڈالر جرمانے کا سامنا کرنا ہوگا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مائیکل سلیٹر نے لکھا کہ ’اگر ہماری حکومت آسٹریلوی شہریوں کی حفاظت کے لیے فکر مند ہوتی تو

وہ ہمیں واپس اپنے گھر آنے دیتی، انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بدنامی کا باعث ہے، آپ کی ہمت کیسے ہوئی ہمارے ساتھ اس طرح کا رویہ رکھنے کی،

اپنا تبصرہ بھیجیں