ٹیم میں واپسی کے لئے شعیب ملک کی بھرپور ٹریننگ جاری!اپنی ریٹائرمنٹ پلانزکے بارے میں بھی بتادیا

70

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
شعیب ملک کی قومی ٹیم میں واپسی کیلیے بھرپور ٹریننگ جاری ہے، وہ پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی سے اپنا کیس مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔ دبئی سے واپسی کے بعد شعیب ملک ان دنوں ایک ٹی وی شو کے لیے کراچی میں موجود ہیں،


اس دوران ان کی بھرپور ٹریننگ بھی جاری ہے، انھیں گذشتہ سال دورئہ انگلینڈ کے بعد قومی ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا تھا۔ قریبی ذرائع نے بتایا کہ شعیب ملک نے ہمت نہیں ہاری اور

قومی ٹیم میں واپسی کے لئے پرْعزم ہیں، انھوں نے آئندہ ماہ کراچی میں شیڈول پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی سے ارباب اختیار کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے کا ارادہ کیا ہوا ہے،

جنوبی افریقہ اور زمبابوے کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مڈل آرڈر بیٹنگ میں پاکستان کا ہر تجربہ ناکام رہا تھا، بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پیش نظر کئی سابق کرکٹرز بھی شعیب ملک کی واپسی کے حامی نظر آتے ہیں۔