کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ کیلئے سکواڈ میں کوئی تبدیلی کرنی ہے یا نہیں وکٹ دیکھ کر فیصلہ کریں گے، حسن علی نے کھیل کو عمدگی کے ساتھ فنش کیا۔ زمبابوے کیخلاف پہلے ٹیسٹ کی کامیابی کے بعد


قومی کپتان بابراعظم نے اللہ تعالیٰ کا شکرادا کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ حسن علی نے کھیل کو عمدگی سے فنش کیا لیکن وہ اس میچ میں آغاز سے ہی حاوی رہے جب باولرز نےحریف ٹیم جلد پویلین بھیج دی

جبکہ بعد میں فواد عالم نے غیر معمولی انداز سے کھیلتے ہوئے پلان کے مطابق کامیابی ممکن بنا دی۔ قومی کپتان کے مطابق انہوں نے زمبابوے کو 150 سے 200 رنز تک ٹھکانے لگانے کا پلان کیا تھا

ان کا کہنا تھا کہ اب کچھ روز آرام کے بعد نیٹ سیشن میں واپس آئیں گے اور وکٹ دیکھ کر فیصلہ کریں گے کہ دوسرے ٹیسٹ میں کوئی تبدیلی کرنی ہے یا نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں