ٹیم میں واپسی کا سفرکتنا مشکل تھا؟حسن علی نےاپنی کہانی بیان کردی

70

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے کہا ہے کہ ٹیم سے دو سال باہر رہنا مشکل وقت تھا،اس دوران رویا بھی مگر محنت کرنی نہیں چھوڑی۔ ٹیم میں کم بیک کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ


میری واپسی کا سفر بہت مشکل تھا، تقریبادو سال کرکٹ سے باہر رہا تھا۔ میں نے اپنی فٹنس پر بہت کام کیا تھا، فرسٹ کلاس کرکٹ میں لمبی کرکٹ کھیلنے کا کافی تجربہ ہوا ہے،

پہلی بار بیک ٹو بیک اتنے فرسٹ کلاس میچز کھیلا تھا۔ جب باہر تھا تو ایک وقت تھا جب میں کافی پریشان تھا، رویا بھی تھا لیکن اپنی محنت کے سلسلے کو کبھی نہیں چھوڑا تھا۔

حسن علی کا کہنا تھا کہ یہ سوچا تھا کہ کم بیک کروں اور ایسا کروں کہ دنیا دیکھے۔ لمبی کرکٹ کھیلنی ہے تو فرسٹ کلاس کرکٹ ضرور کھیلیں، فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل کر بہت مدد ملتی ہے۔