کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
آسٹریلین کرکٹر عثمان خواجہ متبادل ڈرافٹ میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے سلیکٹ ہونے کے بعد پاکستان میں کھیلنے کا اپنا خواب پورا کریں گے۔ 5 سال کی عمر میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ آسٹریلیا ہجرت کرنے والے


عثمان خواجہ نے کرکٹ آسٹریلیا کی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر پی ایس ایل میں اتنے پیسے ملتے جتنے آئی پی ایل میں ملتے ہیں تو اس میں کوئی شک نہیں کہ

سب انٹرنیشل کھلاڑی کھیلنے آرہے ہوتے۔ لوگ اس بارے میں بات نہیں کر تے لیکن سب پیسے کا کھیل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ہندوستان ، سری لنکا ، بنگلہ دیش میں کھیل چکا ہوں لیکن

میں نے کبھی بھی پاکستان میں نہیں کھیلا جہاں میں پیدا ہوا، میں اپنے گھر بھی جانا چاہوں گا جہاں سے میری فیملی نے شروعات کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں