کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی ٹیم کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجا نے ٹیم مینجمنٹ میں تبدیلی کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق کپتان شعیب ملک کے بعد سابق کپتان رمیز راجہ نے بھی قومی ٹیم کے لیے وائٹ بال کرکٹ کے ماہر کوچ کا مطالبہ کردیا۔


زمبابوے کے خلاف غیر متاثرکن کارکردگی پر رمیز راجا نے کہا کہ قومی ٹیم کی کوئی تیاری دکھائی نہیں دے رہی ہے۔ رمیز راجا نے کہا کہ مصباح الحق کو وائٹ بال کرکٹ سے ہٹا کر

صرف ٹیسٹ ٹیم کا کوچ بنادینا چاہیے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شعیب ملک نے ٹیم مینجمنٹ پرتنقید کی تھی، ان کا کہنا تھا کہ کپتان کو فیصلےکرنے نہیں دیئے جائیں گے ٹیم ‏اسی طرح پرفارم کرے گی،

جب انتظامیہ پسند اور ناپسند پر انحصار کرتی ہے، تو پھر اس کے علاوہ اور کیا ‏توقع رکھے جا سکتی ہے۔ وائٹ بال کرکٹ کے لیے غیرملکی کوچ ہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں