پی ایس ایل 6 ڈرافٹنگ: کونسا کھلاڑی کس ٹیم سےکھیلے گا؟آندرے رسل، مارٹن گپٹل، شکیب الحسن نے کس ٹیم کو جوائن کیا؟جانیے

74

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن 6 کے متبادل کھلاڑیوں کے لیے ڈرافٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا، کراچی کنگز نے پلاٹینیم کیٹگری میںمارٹن گپٹل کو جبکہ ڈائمنڈ کیٹگری میں نجیب اللہ زردان اور تھسارا پریرا کو چن لیا۔


بنگلہ دیش کے لٹن ڈاس کو کراچی کنگز نے سلور کیٹگری میں منتخب کیا۔ لاہور قلندر نے بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کا انتخاب کیا، جیمز فولکنر، جوبرنز، کیلم فرگوسن اور

سیکو پرسنا بھی لاہور قلندرز کا حصہ بن گئے۔ نیوزی لینڈ کے کولن منرو پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز میں ان ایکشن ہوں گے، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کولن منرو کو ٹیم کا حصہ بنالیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے عثمان خواجہ اور جانے من ملان کو منتخب کرلیا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ویسٹ انڈین پلیئر آندرے رسل کو چن لیا۔ ملتان سلطانز نے محمود اللہ، رحمان اللہ، جارج لندے، اوبے میک کوئے کو منتخب کیا۔