کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
بھارت میں جاری آئی پی ایل کے دوران کچھ کھلاڑیوں کے کو رونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں لیکن انتظامیہ ان کے نام ظاہر کرنے سے گریز کررہی ہے۔ کو رونا سے بگڑتی صورتحال کے سبب بھارتی اخبارات نے بھی


آئی پی ایل کی کوریج کرنے سے انکار کردیا ہے۔ بھارتی اخبارات نے آئی پی ایل کوریج معطل کرنا شروع کر دی ہے اور اپنے ایڈیٹوریل میں لکھا ہے کہ زندگی اورموت کے ماحول کے دوران

کمرشل ازم کو اہمیت دی جارہی ہے، اخبارات نے لکھا ہے کہ کو رونا کی تباہی کی طرف توجہ دلانے کیلئے آئی پی ایل کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی آئی پی ایل کو بند کرنے کی

مہم تیز ہوگئی ہے لیکن منتظمین کے ساتھ ساتھ غیر ملکی کرکٹرز پیسے کی کشش میں ٹورنامنٹ کھیلنے کے لیے بھارت میں موجود ہیں۔ ان میں انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں