کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے یوٹیوب کی ایک ویڈیو میں زمبابوے کے خلاف قومی ٹیم کی ٹی ٹونٹی سیریز میں کامیابی کے بعد وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کے ’بہترین کھیل‘ کی تعریف کی ہے۔


شعیب اختر نے رضوان سے مطالبہ کیا کہ اگر ٹیم کو مڈل آرڈر میں ان کی ضرورت ہو تو وہ تیار رہیں۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ’رضوان سلام ہے آپ کو، آپ کی پرفارمنس بہترین رہی اور

آپ کا پاکستان کی نمائندگی کرنے کا عزم بھی حیرت انگیز ہے، اللہ آپکو زندگی میں ہر وہ چیز عطا کرے جس کی آپ کی ضرورت ہے ،آپ جس طرح سے پاکستان کی خدمت کررہے ہیں،

یہ حیرت انگیز ہے کہ کوئی پاکستان کے لئے اتنے اچھے ارادے سے کھیلتا ہے۔ شعیب اختر کا مزید کہنا تھا کہ رضوان نے 60 گیندوں پر 91 رنز بنا کرثابت کردیا کہ وہ پاکستان کا اثاثہ ہیں،

اپنا تبصرہ بھیجیں