کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
کرکٹ کے راجہ رمیز راجہ نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر کھل کر کہا ہے کہ پاکستان ایسی ٹیم کے خلاف جو ایوریج ہو، ایسی ٹیم جو دوسروں کی غلطی سے اوپر آتی ہے. کوئی اور ٹیم یہاں ہوتی تو


کوئی اورٹیم یہاں ہوتی توپاکستان کبھی بھی یہ سیریز جیت ہی نہیں سکتا تھا کیونکہ پاکستان کی پرفارمنس ہی ٹھنڈی رہی ہے اور اس کی وجہ کیا ہے. یہ جاننا بھی نہایت ہی ضروری ہے.

رمیز راجہ جو پاکستان کے سابق کپتان بھی رہے اور پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو بھی، انہوں نے واشگاف الفاظ میں کہا ہے کہ دبی دبی پرفارمنس یہ بتاتی ہے کہ ان کو ڈگ آئوٹ کی جو تعلیم دی جاتی ہے،

وہ وجہ ہے کیونکہ وہاں یہ سکھایا جاتا ہے کہ آپ نے ہارنا نہیں ہے. دوسرا کہ یہ آپ نے کوئی تجربہ نہیں کرنا، تیسرا یہ کہ چانس نہیں لینا، چوتھا یہ کہ


چوتھا یہ کہ زمبابوے بھی سامنے ہو تو اچھے پلیئرز کھلانے ہیں، کسی کو درست موقع نہیں دینا، جب یہ سوچ ہو گی تو آپ خود بتائیں کہ پھر زمبابوے سے ہی مار پڑے گی.

رمیز راجہ نے مزید یہ کہا ہے کہ ایسی جیت سے اعتمادتباہ ہوجاتا ہے، کچھ حاصل نہیں ہوتا، یہ ورلڈ ٹی 20 کا سال ہے، لوگ آپ سے توقع اوپر کی کر رہے ہیں اورآپ تباہی کی جانب جارہے ہیں.

زمبابوے کس کھیت کی مولی ہے کہ اس سے ہارتے ہارتے بچے ہیں. پاکستان کی پرفارمنس خراب تھی. بائولنگ بھی خراب تھی، 2 اچھے اسپنرز بھی ان کو تباہ کر سکتے تھے.

پاکستان کی جانب سے بیلنس نہیں بنا، برین اور سسٹم پر انگلی اٹھ گئی ہے .نئے لڑکے بھی اس لئے نہیں چلے کہ انہیں غلط بتایا گیا. پاکستان نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کی لیکن رمیز راجہ نے گفتگو میں مصباح اور پورے کوچنگ اسٹاف کی دھنائی کردی ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں