کو رونا کی وجہ سے آسٹریلوی کرکٹرزکا آئی پی ایل چھوڑنے کاسلسلہ جاری

104

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
بھارت میں کو رونا کے زور کی وجہ سے آسٹریلوی کرکٹرز کے انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کو ادھورا چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے، اینڈریو ٹائی کے بعد آسٹریلیا کے ایڈم زمپا اور کین رچرڈسن بھی آئی پی ایل سے الگ ہو گئے۔


آسٹریلوی کرکٹرز ذاتی وجوہات کی بنا پر لیگ چھوڑ کر واپس جارہے ہیں۔ اینڈریو ٹائی پہلے ہی لیگ چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں، بھارت کےروی چندرن ایشون کو ویڈ کی وجہ سے لیگ سے دستبردار ہوئے۔

بھارت میں کو رونا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے لیگ کوجاری رکھنے پر منتظمین کو شدیدتنقید کا سامنا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ لیگ کے ملتوی ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

ایشون نے اپنے بیان میں کہا کہ میں اس سال آئی پی ایل کے باقی میچز سے بریک لے رہا ہوں۔ بھارتی اسپنر کا کہنا تھا کہ میری فیملی اور رشتہ دار کو رونا سے لڑرہے ہیں اور میں اس مشکل گھڑی میں ان کی مدد کرنا چاہتا ہوں۔