نہیں چاہے پی ایس ایل ،نہ ہی چاہیے آئی پی ایل ،اس وقت پاکستان اوربھارت کی عوام کی جان بچانی چاہیے‘ شعیب اختر کااہم بیان

127

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ وبا بہت تیزی سے پھیل رہی ہے ،اس وقت پی ایس ایل نہیں ہونا چاہیے، اس وقت آئی پی ایل ضروری نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ


آئی پی ایل کے پیسے اٹھا کر لوگوں کو دے دیں تاکہ آکسیجن مہیا ہو سکے ،لوگ مر نےسے بچ جائیں گے۔ ایسی کرکٹ نہیں چاہیے، ہمیں ہیرو اور انٹرٹینمنٹ نہیں چاہیے ،

ہمیں اس وقت ہندوستان اور پاکستان کے لوگوں کی،جان بچانی چاہیے ۔ اس وقت پی ایس ایل یا آئی پی ایل نہیں چاہیے، میںیہ سخت الفاظ اس لیے استعمال کر رہا ہوں کیونکہ لوگوں کی

زندگیوں کامسئلہ ہے اس لیے میں یہ بات دکھ اور تکلیف سے بول رہا ہوں ۔ان کا کہنا تھا کہ کو رونا ایس او پیز پر عملد ر آمد کے لیے اگر ہمارا پروگرام بھی بند کرانا ہے تو بالکل کرا دیں۔