زمبابوے سے شکست کے باوجود پاکستانی ٹیم نے ٹی 20کرکٹ میں اہم سنگ میل عبورکرکے سب ٹیموں کوپیچھے چھوڑ دیا

68

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ’ کیا آپ جانتے ہیں کہ قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ایک ہزار وکٹیں لینے کا اعزاز رکھنے والی پہلی ٹیم ہے۔‘


ٹی 20 کرکٹ میں پاکستانی ٹیم 1000وکٹیں لینے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ واضح رہے کہ سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 98 میچوں میں 97 وکٹیں لے کر پاکستان کے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے باؤلر ہیں۔ سابق آف سپنر سعید اجمل اور عمر گل نے 85،85 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔