شعیب ملک نے زمبابوے سے شکست کا ملبہ کس پر ڈالا؟حیران کن بات کہہ دی

66

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے زمبابوے سے پاکستان کی شکست کا ملبہ مینجمنٹ پر ڈال دیا۔ ایک بیان میں کہا کہ جب کپتان کو خود سے فیصلے نہیں کرنے دیئے جائیں گے تو پھر ایسے ہی نتائج سامنے آئیں گے۔


سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ٹیم کو انٹرنیشنل وائٹ بال کوچ کی ضرورت ہے۔ ناواقف فیصلہ سازوں کو پیچھے ہٹنے کی ضرورت ہے۔ بابر اعظم اور چیف سلیکٹر کو

آگے بڑھ کر فیصلے کرنے ہوں گے، جب کپتان کو خود سے فیصلے نہیں کرنے دیئے جائیں گے تو پھر ایسے ہی نتائج سامنے آئیں گے۔ ٹیم کو انٹرنیشنل وائٹ بال کوچ کی ضرورت ہے،

ایسا وائٹ بال کوچ جو کھیل کو سمجھتا ہو اور کپتان کو گروم کرسکے۔ جب مینجمنٹ پسند ناپسند پر کام کررہی ہو تو قوم کو کوئی توقع نہیں رکھنی چاہئے۔