کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
‏بھارت میں کو رونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسزنے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے اور آئی سی سی کے لیے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد ایک چیلنج بن گیا ہے۔


ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ آئی سی سی کو بھارت میں کووڈ 19کے بڑھتے ہوئے کیسز پر انتہائی تشویش ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے انعقاد کے لیے آئی سی سی

مکمل تسلی کرنے کی خواہشمند ہے کیونکہ عالمی گورننگ باڈی کا ماننا ہے کہ ٹیموں اور براڈ کاسٹرز سمیت دیگر متعلقہ افراد کی صحت اور حفاظت کوخطرے میں نہیں ڈالا جا سکتا۔

آئی سی سی کا وفد اگلے چند روز میں بھارت کا دورہ کرے گا لیکن وفد کے لیے موجودہ صورتحال میں بھارت جانا بھی ایک چیلنج قرار دیا جا رہا ہے۔ آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے لیے بھارت کے 9 مجوزہ وینیوز کا بھی جائزہ لینا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں