زمبابوے سےشرمناک شکست، قومی ٹیم ٹرپل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکی، بابراعظم نے شکست کے بارے میں حیران کن بات کہہ دی

64

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان اور ز مبابوے کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بھی لوسکورنگ میچ رہا ، زمبابوے کے 118رنز کے جواب میں قومی ٹیم صرف99 سکور پر آوٹ ہو گئی۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ


بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہم نے بری کرکٹ کھیلی ،جیت کا کریڈٹ زمبابوے کو جاتا ہے جنہوں نے مضبوط طریقے سے کھیل میں واپسی کی ۔انہوں نے کہا کہ بلے بازی کے شعبے میں

قومی ٹیم مڈل آرڈر میں مشکلات کاشکار ہے لیکن ہم اگلے میچ میں اچھا کھیل پیش کریں گے ۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ گزشتہ میچ کی طرح آج بھی پچ ویسی ہی تھی،

یہ ڈبل پیسڈ پچ تھی گیند بھی بیٹھ کر بلے پر آرہی تھی لیکن یہ کوئی بہانہ نہیں ہے، ہم پروفیشنل ٹیم ہیں اور ہمیں یہ سکور بنانا چاہیے تھا۔