زمبابوے سےشکست، گرین شرٹس کے مداح آصف علی پرپھٹ پڑے

78

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
زمبابوے نے پاکستان کو 16ویں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں ہرا کر پاکستان کے خلاف جیت کا اکاؤنٹ کھول لیا۔ گرین شرٹس کے مداحوں نے ٹیم کی خراب کار کردگی پر انٹرنیٹ پر کھلاڑیوں پر تنقید کی۔


سوشل میڈیا پر آصف علی تنقید کی زد میں زیادہ آئے۔ صارفین نے انکے خلاف طنزیہ ٹوئٹ اور ویڈیوز شیئر کیں۔ ایک صارف نے ٹوئٹر پر مزاحیہ انداز میں لکھا کہ پی سی بی آصف علی کو فردوس عاشق سے تبدیل کردے۔ مجھےلگتا ہے کہ وہ آصف سے زیادہ اچھا کھیلیں گی۔ جبکہ ایک شخص نے لکھا کہ آصف علی 99 رنز سے سنچری نہ بناسکے۔