کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھارت میں کو رونا وائرس کی بدترین صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں ہم سب کو بھارت سمیت ایک دوسرے کا سہارا بننے کی ضرورت ہے۔


سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’بھارت کے مخلتف شہروں میں روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں کی تعداد میں کیسز سامنے آرہے ہیں جو کہ انتہائی افسوسناک ہے۔‘ شعیب اختر نے کہا کہ ’اس مشکل وقت میں بھارت کو ہماری ضرورت ہے، ہمیں تمام لڑائی جھگڑوں کو ایک طرف رکھ کر اپنے پڑوسی ملک کی مدد کرنی چاہیے۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں