ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلےدنیائے کرکٹ کےباولرز کے لیے بری خبر، اےبی ڈویلیئرز کا انٹر نیشنل کرکٹ میں واپسی کاامکان

86

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
جنوبی افریقہ کے سابق بلے باز اے بی ڈویلیئرز جلد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کر سکتے ہیں۔ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ گزشتہ سال بھی کوچ مارک باوچر نے میری دستیابی سے متعلق پوچھا تھا۔


ان کا کہنا تھا کہ میں نے بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ریٹائرمنٹ واپس لینے پر آمادگی کا اظہار کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں میری مارک باوچر سے

اس حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی مگر ان سے ملاقات کے بعد اس سے متعلق ضرور سوچا جائے گا۔ اے بی ڈویلیئرز نے کہا کہ یہ دیکھنا پڑے گا کہ گزشتہ چند سالوں سے جو کھلاڑی

اسکواڈ کا حصہ ہیں کہیں ان کے ساتھ زیا دتی نہ ہو جائے۔ ڈویلیئرز کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل کے اختتام پر مارک باوچر سے ملاقات طے ہیں، دیکھیں گے میری اسکواڈ میں جگہ بنتی ہے یا نہیں۔