’مجھے روزانہ 114ڈولر الاونس ملتا ہے اور میں اسےحلال کرنے کی کوشش کرتا ہوں ‘ پاکستانی وکٹ کیپر محمدرضوان کا شاندار بیان

127

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے کہا ہے کہ میرے دماغ میں ہمیشہ یہ ہی بات ہوتی ہے کہ میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے ڈیلی الاونس لیتا ہوںاور مجھے اسے حلال کرنا ہے ۔


ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ چاہے مجھے موقع ملے یا نہ ملے ،یہ اللہ کے ہاتھ میں ہے لیکن مجھے روزانہ ملنے والے ایک سوچودہ ڈولر کو حلال کرنا ہے۔ محمد رضوان نے کہا کہ

میں جب بھی گراونڈ میں جاتا ہوں تو اپنی ایک سو دس فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہوں چاہے مجھے اپنی صلاحیتوں پر کام کرنا ہویا کسی اور کو پریکٹس کرانی ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام بتاتا ہے کہ اپنے پیسے حلال کرو اور زیادہ محنت کرو اس لیے میں کبھی بھی ہمت نہیں ہارتا چاہے میں سائیڈ لائن ہو جاﺅں میں ہمیشہ سوچتا ہوں کہ میرا وقت آئے گا۔