کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے ) نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کی درخواست پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ کے پاکستان واپس آنے کا اجازت نامہ جاری کر دیا ہے۔


کو رونا وائرس کے باعث پاکستان نے جنوبی افریقہ سے آنے والے مسافروں پر پابندی عائد کررکھی ہے۔ رمیض راجہ کو اجازت نامہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پر جاری کیا گیا،

جس کا نوٹیفکیشن ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ عرفان صابر نے جاری کر دیا ہے۔ رمیز راجہ پاک جنوبی افریقہ کرکٹ سیریز کے لیے 26 مارچ کو جنوبی افریقہ گئے تھے اور 18 اپریل کو

قطر ایئرویز سے لاہور پہنچیں گے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ وطن واپسی پر کو رونا ایس او پیز پر عمل درآمد لازمی ہوگا، اس سلسلے میں کو رونا ٹیسٹ اور گھر میں سات سے 10 روز قرنطینہ کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں