کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کےمایہ ناز سابق آل راﺅنڈر اینڈریو فلنٹوف نےانکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے لیجنڈ باﺅلر وسیم اکرم نےمیرے کیرئیر کو دوام بخشنے میں بہت بڑا کردار ادا کیا جن کیساتھ میں نے بہت وقت گزارا


تفصیلات کےمطابق اینڈریو فلنٹوف نے کہا کہ ”میں لنکاشائر میں وسیم اکرم کیساتھ اس وقت کھیلا جب میری عمر 16 برس تھی۔ وہ میرےہیرو تھے اور مجھے ان سے لگاﺅ تھا۔

وسیم اکرم نے مجھ پر بہت شفقت کی اور میں نے ان کیساتھ بہت وقت گزارا۔ جب وہ باﺅلنگ کرتے تھے تو میں سلپ میں فیلڈنگ کیلئےکھڑا ہوتا تھا۔ میں ان سے ریورس سوئنگ کی ٹپس لینے کے علاوہ

گیند پر انگوٹھے کی پوزیشن وغیرہ بھی سیکھتا، اور میرا خیال ہے کہ میرا باﺅلنگ ایکشن بھی خودبخود ریورس سوئنگ کرانے کےمطابق ڈھل گیا، میرے کیرئیر میں وسیم اکرم کا بہت بڑا کردار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں