دورہ جنوبی افریقہ مکمل ہونےپر قومی کرکٹ ٹیم اپنے اگلےدورے کے لیے روانہ ہوگئی

70

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
جنوبی افریقہ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم دورہ زمبابوے کےلیے ہرارے روانہ ہوگئی ہے۔ قومی ٹیم جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ سے ہرارے کے لیے روانہ ہوئی، ٹیم پاکستان چارٹرڈ فلائٹ سے زمبابوے روانہ ہوئی ہے،


ہرارے پہنچنے پر پورے سکواڈ کی کو رونا ٹیسٹنگ ہوگی۔ پاکستانی ٹیم کی ٹیسٹنگ کے نتائج کے بعد زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے اس کا ٹریننگ کیمپ ترتیب دیا جائے گا۔

گرین شرٹس اس دوررے کے دوران زمبابوے کے خلاف تین ٹی20 اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔ پہلا ٹی 20میچ 21 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ اور دوسرا 23 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

اور تیسرا 25 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ 2 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 29 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ جبکہ دوسرا ٹیسٹ 7 میی کو کھیلا جائے گا۔ جس کے بعد قومی ٹیم وطن واپس آجایے گی اور پھر پی ایس ایل کی تیاریوں کا آغاز ہوگا