کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
سابق پاکستانی سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے نوجوان بیٹسمین حیدر علی کو مشورہ دیا ہے کہ ’بڑے ہوجاو اور اپنی ذمہ داری کو سمجھو‘۔ تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے کہا کہ کہ حیدر علی بعض اوقات


حیدر علی بعض اوقات صورت حال کو سمجھ نہیں پاتے، ہمیشہ جارحانہ شاٹس کھیلنا ہی درست نہیں ہوتا بلکہ بعض اوقات آپ کو کھیل کے ساتھ آگے بڑھنا پڑتا ہے، صورتحال کو سمجھداری سے

سنبھالنااور کپتان کا کچھ بوجھ بانٹنا ضروری ہو تا ہے۔ انہوں نے حیدر علی کو مشورہ دیا کہ آپ سنگل ڈبل لے کر حریف سائیڈ پر دباو بڑھا سکتے ہیں، صرف چھکے چوکے لگانے کی

کوشش ہی سب کچھ نہیں ہے، گیند کو پش کرکے 2 رنز بناکر بھی حریف فیلڈنگ کو پریشان کیا جاسکتا ہے، حیدر کو کھیل کے اس انداز کو بھی سیکھنے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں