ہم ڈنڈا پریڈنہیں کرسکتے اس لیے ۔۔۔“ قومی ٹیم کےبیٹنگ کوچ یونس خان بول پڑے،شاندار بات کہہ دی

136

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے کہاہے کہ ہم ڈنڈا پریڈنہیں کر سکتے اس لیے کھلاڑیوں کو خود بھی دیکھنا ہے کہ انہیں کس طرح صورتحال کے مطابق کھیلنا ہے اور وہ کیسے کھیل کر ٹیم کو میچز جتوا سکتے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے یونس خان کا کہنا تھا کہ کووڈ کی وجہ سے مشکل صورتحال کا سامنا ہے اور بیک ٹو بیک میچز کھیلنا پڑ رہے ہیں،

ایسے میں نوجوان ٹیم کے ساتھ جنوبی افریقا میں سیریز جیتی۔ ان کا کہنا تھا کہ سب کو مبارکباد دیتا ہوں، بیرون ملک سیریز جیتنا ایک اچھی چیز ہے، لیکن پاکستان ٹیم نے

ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے اور کئی چیزوں پر کام کرنا ہے، خوشی اس بات کی ہے کہ بیٹسمینوں نے لمبی اننگز کھیلیں، فخر زمان اور بابر اعظم توقعات کے مطابق کھیلے۔ یونس خان نے کہا کہ


بیٹسمینوں کو یہ سکھانے کی کوشش کر رہا ہوں کہ صورتحال کے مطابق کھیلیں، مڈل آرڈر میں ہم نے مختلف کھلاڑیوں کو کھلانے کی کوشش کی، مڈل آرڈر پر کام کرنا ہے، حیدر علی ابھی سیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیٹنگ کوچ ہوں اور نظر بھی آتا ہوں لیکن کچھ فیصلوں میں شامل نہیں ہوتا، کپتان، چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ نے دیکھنا ہے کہ کس کھلاڑی کو کتنا موقع دینا ہے،

میری ذاتی رائے میں کسی کھلاڑی کو دو سے تین سیریز کا موقع دینا چاہیے لیکن یہ فیصلہ میرے اختیار میں نہیں البتہ یہ درست بات ہے کہ ہمیں کھلاڑیوں کو کھلانے میں جلد بازی نہیں کرنی چاہیے۔

بیٹنگ کوچ قومی ٹیم کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو جب بھی موقع دیں ان کے پیچھے فرسٹ کلاس اور لسٹ اے میچز کا تجربہ ہونا چاہیے،

میرے بس میں ہو تو میں ان کو منتخب کروں جن کے پیچھے ڈومیسٹک کا تجربہ ہو، یہاں بعض اوقات میڈیا اور سوشل میڈیا کے دباو¿ پر جلد موقع دے دیا جاتا ہے۔