ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ بھارت کےکن شہروں میں کھیلا جائے گا؟نام سامنے آ گئے

70

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
بھارت نے رواں برس اکتوبر میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے وینیوز کا انتخاب کر لیا ہے۔ دوسری جانب بھارت نے پاکستانی کھلاڑیوں اور صحافیوں کو ویزے جاری کرنے کی یقین دہانی بھی کروا دی ہے۔


بھارت نے رواں برس اکتوبر میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے وینیوز کا انتخاب کر لیا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچز ممبئی،

حیدرآباد، کلکتہ، نئی دہلی، بنگلور اور چنئی کے سٹیڈیمز میں ہوں گے جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دوسری جانب بھارت نے پاکستانی کھلاڑیوں اور

صحافیوں کو ویزے جاری کرنے کی یقین دہانی بھی کروا دی ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان کی جانب سے آئی سی سی سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ اگر بھارتی کرکٹ بورڈ، یقین دہانی نہیں کرواتا تو ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارت منتقل کر دیا جائے۔