’میں ہر گیند کو انجوائے کرتا ہوں‘ بابراعظم نےعمدہ بیٹنگ کاراز بتا یا تو رمیض راجہ نے ایسی بات کہہ دی کہ قومی ٹیم کے کپتان کھلکھلا کر ہنس دئیے

170

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
چوتھے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 3 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی۔ جنوبی افریقا کی جانب سے 145 رنز کا ہدف پاکستان ٹیم نے مقررہ 20 ویں اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔


قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہر میچ میں اچھا کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں لیکن بنیادی بات یہ ہے کہ میں میدان میں جا کر بہت لطف اندوز ہوتا ہوں۔

چوتھے میچ سے قبل رمیض راجہ نے سوال کیا کہ عمدہ بلے بازی کا راز کیا ہے تو بابر اعظم نے کہا کہ میں ہر گیند کو اور ہر گیم کو انجوائے کرتا ہوں، قومی کرکٹ ٹیم کے

کپتان کے منہ سے یہ بات سن کر رمیض راجہ نے بے ساختہ کہا کہ چاہے دوسرے مرجائیں!۔ رمیض راجہ کی یہ بات سنتے ہی بابر اعظم کھلکھلا کر ہنس دئیے ۔