کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز میں فتح کو تاریخی قرار دیدیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ جب آپ ہمت نہیں ہارتے تو سب کچھ ممکن ہوجاتا ہے،


بہترین کارکردگی پر انہوں نے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان، فخز زمان اور فہیم اشرف کو ٹیگ کرتے ہوئے پوری ٹیم سے کہا کہ مجھے آپ پر فخر ہے۔ اس سے پہلے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ

میں اپنا سو فیصد دینے کی کوشش کرتا ہوں ، اپنے کھیل سے لطف اندوز ہوتا ہوں اور جو ٹیم کی ضرورت ہوتی ہے اس کے مطابق کھیلتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ فخر زمان نے

ون ڈے میچز میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور باولرز کی پرفارمنس بھی بہتر رہی ،جب کھلاڑی ایسے پرفارم کرتے ہیں تو رزلٹ بہتر آتے ہیں ۔


قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ قرنطینہ کے باوجود جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈ نے جو سہولیات فراہم کیں اس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،ہم جنوبی افریقہ کے دورے سے خوب لطف اندوز ہوئے۔

یہ دورہ اور بھی اچھا ہوتا اگر ہمارے مداح سٹیڈیم میں ہوتے لیکن بد قسمتی سے کو رونا کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں تھا لیکن ہمیں سوشل میڈ یا پر بہت سپورٹ ملی ۔

ہر میچ میں اچھا کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں لیکن بنیادی بات یہ ہے کہ میں میدان میں جاکر بہت لطف اندوز ہوتا ہوں، رمیض راجہ نے سوال کیا کہ

عمدہ بلے بازی کا راز کیا ہے تو بابر اعظم نے کہا کہ میں ہر گیند کو اور ہر گیم کو انجوائے کرتا ہوں ،قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے منہ سے یہ بات سن کر

رمیض راجہ نے بے ساختہ کہا کہ چاہے دوسرے مر جائیں!۔ رمیض راجہ کی یہ بات سنتے ہی بابر اعظم کھکھلا کر ہنس دئیے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں