بابر اعظم نےوہ کر دکھایا جو بڑے بڑےلیجنڈ کپتان نہ کر پائے! جنوبی افریقہ کے خلاف فتح کیساتھ پاکستانی ٹیم نے ایک اور ریکارڈ بھی قائم کردیا

127

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
بابر اعظم اور محمد رضوان نے کئی ریکارڈز اپنے نام کر لیے، پاکستان نے جنوبی افریقا کوتیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شاندار شکست دی وہیں میچ میں بابراعظم اور محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کرکے کئی ریکارڈز اپنے نام کر لیے ہیں۔


جنوبی افریقہ کے خلاف فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے 204 رنز بناکر ریکارڈ بنایا ہے۔ دوسری اننگز میں ٹی 20کرکٹ میں پاکستان کا یہ سب سے بڑا سکور ہے۔ اس سےقبل بعد میں بیٹنگ کرتے ہوئے

پاکستان نے 189 رنز کے ہدف کا کامیابی سے تعاقب کیا تھا اور یہ کارنامہ بھی رواں سیریز میں ہی انجام دیا گیا تھا۔ جنوبی افریقاکےخلاف سنچورین میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے 203 رنز کے

جواب میں 18 اوورز میں 205 رنز بنائے، یہ ایک وکٹ پر 205 رنز پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے اچھا اسکور ہے،اس سے قبل پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 وکٹ پر 205 رنز بنائے تھے۔


میچ میں بابراعظم نےمحمد رضوان کے ساتھ 197رنزکی شراکت قائم کی جو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کی جانب سے کسی بھی وکٹ پر سب سے بڑی شراکت ہے،

یہ ہدف کے تعاقب میں بھی کسی بھی ٹیم کی جانب سے سب سے بڑی شراکت ہے، یہ جنوبی افریقا کیخلاف بھی دنیا کے کسی بھی پیئر کی سب سے بڑی شراکت ہے۔

میچ میں بابراعظم نے 122رنز کی انفرادی اننگز کھیلی جو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کی سب سے بڑی اننگز ہے، یہ جنوبی افریقا کیخلاف بھی مختصر ترین فارمیٹ میں سب سے بڑی اننگز ہے جب کہ رن چیز میں یہ دوسری بڑی اننگ ہے،

یہ بابر کے کیرئیر کی اڑتالیسویں اننگ تھی جس میں 122 رنز بناکر بابر کے ٹی ٹوئنٹی کیرئیر میں مجموعی رنزکی تعداد 1916 ہوگئی ہے جو کسی بھی بیٹسمین کے ابتدائی 48 اننگز کے بعد سب سے زیادہ مجموعی رنز ہیں،

وکٹ کیپر محمد رضوان نے میچ میں 73 رنز کی اننگز کھیلی، یہ ان کی رن چیز میں تیسری نصف سنچری تھی جو کسی بھی پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین کی دوسری اننگز میں بیٹنگ کرتے ہوئے سب سے زیادہ نصف سنچریاں ہیں۔