کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
بابر اعظم نے تو سینچری بنایی مگر ان کے ساتھ ہی اوپننگ کرنے والے محمد رضوان جو روزے کے ساتھ ایک بڑی اہم اور شاندار اننگ کھیل رہے تھے،ان کے لئے عالمی دروازے سے ایک بڑا اعزاز نکلنے والا تھا جو خود ان کے علم میں نہیں تھا.


کرکٹ کے معروف ادارے وژڈن نے اپنے 158 عیں ایڈیشن میں گزرے سال کے 5 بہترین پلیئرز کا جو انتخاب کیا ہے، ان میں پاکستان کے وکٹ کیپر محمد رضوان بھی حیران کن طور پر جگہ بناگئے ہیں،

یہ اعزاز ہے کہ جس میں پاکستان کے نامی گرامی کرکٹرز عمران خان، جاوید میاں داد، وسیم اکرم اور وقار یونس جیسے پلیئرز کبھی ہوا کرتے تھے. محمد رضوان یہ اعزاز حاصل کرنے والے

18ویں پاکستانی پلیئر بنے ہیں، انہوں نے گزشتہ سال انگلینڈ کے دورے میں ٹیسٹ سیریز کے دوران اعلیٰ پرفارمنس پیش کی، وہ دوسرے ٹیسٹ کے مین آف دی میچ رہے اور مین آف دی سیریز بھی قرار پائے تھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں