انضمام الحق نے بابر اعظم سے نیا مطالبہ کر دیا، حیران کن بات کہہ دی

231

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کہتے ہیں کہ اس میچ کی کیا بات کی جائے، اس طرح 200 سے زائد کا ٹی 20 ہدف میں نے نہیں دیکھا، کبھی کسی نے ایسی بیٹنگ زمبابوے کے خلاف نہیں کھیلی ہوگی،


اپوزیشن جیسی بھی ہو، ایسی بیٹنگ آسان نہیں ہوتی. بابر اعظم نے جیسے بیٹنگ کی، اس کو اب اگر نمبر ون کہا جائے تو کوئی مضائقہ نہیں ہوگا، یہ جس طرح کھیل رہا ہے،

اس کو اب پاکستانیوں کے ریکارڈ چھوڑ کر ورلڈ ریکارڈ توڑنے چاہئیں. انضمام کہتے ہیں کہ نہ یہ کبھی ہٹنگ کرتے نظر آئے گا، نہ ماردھاڑ والی بات ہوگی لیکن اس طرح اسکور کرنا ایک الگ کلاس ہے،

اس کی جتنی بھی تعریف کریں کم ہے، اسی طرح محمد رضوان نے پورے ایک سال سے جیسے پرفارم کیا، وہ گزشتہ اننگ میں صفر پر آئوٹ ہوا تھا،


وہ بھی 8اننگز کے بعد 40سے کم کا اسکور یا صفر تھا. اس نے بھی اعلیٰ کم بیک کیا. پاکستان کے‌ٹاپ آرڈر میں اچھی بات دکھائی دی کہ کھلاڑی کھیل رہے ہیں، 340 والے ایک ون ڈے میں جیسے فخر نے بیٹنگ کی،

اسی طرح اس ٹی 20میں بھی بڑے ہدف کے باوجود پاکستان نے تعاقب کیا، میں نے اپنی زندگی میں ایسی اننگز نہیں دیکھیں، وہ اب کپتانی میں بھی میچور دکھائی دے رہا ہے. بیٹنگ تو وہ پہلے بھی بہت اعلیٰ کر رہا تھا.

انضمام کہتے ہیں کہ میرا دل نہیں کررہا کہ اتنی اچھی اننگ کے بعد میں پاکستان کی بائولنگ پر کوئی بات کروں، انشا اللہ چوتھا ٹی 20 میچ بھی پاکستان جیتے گا.