آئی سی سی کی نئی ون ڈےرینکنگ جاری، بابراعظم چھا گئے

121

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایک روزہ میچز کی رینکنگ جاری کر دی ، بابر اعظم پہلی بار بلے بازی میں نمبر ون پوزیشن پر آگئے۔ ون ڈے رینکنگ میں 18سال بعد کویی پاکستانی بلے باز پہلی پوزیشن پر آگیا۔


پاکستانی کپتان نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے پہلی پوزیشن چھینی ۔ بابر اعظم 865 پوائنٹس کیساتھ پہلی ، بھارتی کپتان ویرات کوہلی 825پوائنٹس کیساتھ دوسری پوزیشن پر ہیں ۔

جنوبی افریقہ کیخلاف دو میچز میں سینچریاں سکور کرنے والے فخر زمان ون ڈے رینکنگ میں ساتویں پوزیشن پر ہیں۔ ون ڈے میں باولنگ کی شعبے میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ

پاکستان کی جانب سے محمد عامر دسویں پویشن پر ہیں ۔آل راو نڈرز کی کیٹیگری میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن سر فہرست ہیں جب کہ پاکستان کی جانب سے عماد وسیم ساتویں پوزیشن پر ہیں۔