کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی 20میچ میں نو وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔پاکستان کو چار میچوں کی سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ پاکستان نے 204 رنز کا ہدف باآسانی 18ویں اوور میں حاصل کرلیا۔


پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 122 اور محمد رضوان 73 رنز بناکر نمایاں رہے۔پاکستان نے 204 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا بہترین آغاز کیا۔ بابر اعظم نے

اپنی اننگز 122رنز کی اننگز میں 15چوکے اور چارچھکے لگائے۔ بابر اعظم نے اپنی سیچنری 49 گیندوں پر چوکا لگا کر مکمل کی۔ بابر اعظم اور محمد رضوان کی پاکستان کے لیے یہ سب سے بڑی پارٹنرشپ ہے۔

بابراعظم کی ٹی 20 کرکٹ میں یہ پہلی سینچری ہے۔ محمد رضوان نے 47 گیندوں پر 73 رنز بنائے انکی اننگز میں پانچ چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ فخرزمان نے دو گیندوں آٹھ رنز بنائے اور چوکا لگا کر پاکستان کو فتح یاب کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں