ون ڈے کے بعد ٹی 20 کرکٹ میں بھی بابر اعظم نے ویرات کوہلی کوپیچھے چھوڑدیا

242

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ون ڈے کرکٹ کے بعد ٹی 20 کرکٹ میں بھی بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بھارتی کپتان اب تک ٹی 20کرکٹ میں سینچری سکور نہ کر سکے ہیں جبکہ


بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف 49گیندوں پر سنیچری سکور کی ہے۔ محمد رضوان، احمد شہزاد اور بابر اعظم واحد پاکستانی بلے باز ہیں جنہوں نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں سینچری سکور کررکھی ہے۔

بابر اعظم نے اس سینچری کے ساتھ پاکستان کی جانب سے ٹی 20کرکٹ میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔ بابر اعظم نے اب تک 48 اننگز میں 1916 رنز بنائے ہیں

جو ٹی 20 کرکٹ میں 48 اننگز کے بعد سب سے زیادہ رنز ہیں۔ ویرات کوہلی نے ٹی 20کرکٹ میں 48 اننگز میں 1852 رن بنایے تھے یوں بابر اعظم نے انکو پیچھے چھوڑ دیا ہے