کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) نے ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کی ہے جس میں بابر اعظم بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پچھاڑ کر پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ بابر اعظم سے قبل تین پاکستانی بلے


تفصیلات کے مطابق بابر اعظم سے قبل تین پاکستانی بلے باز نمبر ون رینکنگ حاصل کرچکے ہیں۔ بابر اعظم سے قبل 2003 میں محمد یوسف نے یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔

محمد یوسف سے قبل 1987 میں جاوید میانداد جبکہ 1983 میں ظہیر عباس نمبر ون پوزیشن حاصل کر چکے ہیں۔ محمد یوسف کے بعد کسی بھی پاکستانی بلے باز کو یہ کارنامہ

سرانجام دینے میں 18سال لگے ہیں۔ قومی کرکٹرز اور شائقین کی جانب سے یہ کارنامہ سرانجام دینے پر بابر اعظم کو مبارک بادیں دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں