ہم عہدِ بابر اعظم میں جی رہےہیں: شاہین شاہ آفریدی نے شاندارپیغام جاری کردیا

118

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کپتان کو نمبر ون بننے اور طوفانی سنچری اسکور کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم عہد بابر اعظم میں جی رہے ہیں۔


شاہین شاہ نے لکھا کہ ہم ’بادشاہ بابر اعظم کے عہد میں جی رہے ہیں، بابر اعظم آپ ملک و قوم کا نام اسی طرح روشن کرتے رہیں۔‘ اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے رضوان کو سُپر مین جبکہ کپتان کو بادشاہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ رضوان حقیقی سُپر مین ہیں۔