کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان طویل ترین پارٹنر شپ قائم کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگئے۔ بابر اعظم اور محمد رضوان نے جنوبی افریقہ کے خلاف 197 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی


ٹی 20 انٹرنیشنل میں کسی بھی پوزیشن پر کسی بھی جوڑی کی چوتھی طویل ترین پارٹنر شپ ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے پاکستان کی طرف سے سب سے بڑی پارٹنر شپ کا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے۔

ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے طویل پارٹنرشپ کا ریکارڈ افغانستان کے حضرت اللہ زازئی اور عثمان غنی کے پاس ہے جنہوں نے آئرلینڈ کے خلاف پہلی وکٹ کی شراکت پر 236 رنز بنائے تھے۔

دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے ایرون فنچ اور ڈارسی شاٹ ہیں جنہوں نے زمبابوے کے خلاف پہلی وکٹ پر 223 رنز بنائے تھے۔ ٹی ٹوئنٹی میں 200 رنز کی تیسری طویل ترین پارٹنر شپ کا ریکارڈ سکاٹ لینڈ کے پاس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں