قومی ٹیم کے لیگ سپنرزاہد محمود اکیلےجہاز میں سفر کرنے سےگھبرا گئے

97

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی ٹیم کے لیگ اسپنر زاہد محمود کی جنوبی افریقہ روانہ نہ ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگ اسپنر زاہد محمود تنہا جہاز میں سفر کرنے سے گھبرا گئے،


لیگ اسپنر نے کہا کہ کبھی بیرون ملک سفر نہیں کیا، اکیلا نہیں جا سکتا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ زاہد محمود کی درخواست پر بورڈ نے ٹیسٹ اسکواڈ کے ساتھ بھیجنے کا فیصلہ کیا،

اب زاہد محمود 21 اپریل کو ٹیسٹ اسکواڈ کے ساتھ زمبابوے روانہ ہوں گے۔ یاد رہے کہ قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کی جگہ لیگ اسپنر زاہد محمود کو دورہ

زمبابوے کے لیے قومی ٹی ٹوینٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ شاداب خان جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں انجرڈ ہوئے تھے ڈاکٹرز نے انہیں چار ہفتے آرام کا مشورہ دیا تھا۔