کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
جنوبئی افریقا کے ہاتھوں پاکستان کی دوسرے ٹی 20میچ میں شکسست پر انضمام الحق نے کہا ہے کہ جیسی یہ ٹیم تھی، مجھے یقین نہیں تھا کہ یہ جیتے گی لیکن پاکستانی ٹیم نے شاید اس میچ کو آسان لیا، یہ وجہ بھی ہے اور ایک وجہ اور بھی ہے


انضمام نے اپنے یو ٹیوب چینل پر کہا ہے کہ مڈل آرڈر کا تگڑا ہونا ضروری ہے لیکن حیدر علی کا مسئلہ ایک ہی چلا آرہا ہے کہ 10 سے 12 اسکور کئے اور گئے، اسکی سوچ یہ ہے کہ ہر بال پرچھکا،

ایسے میچ نہیں جیت سکتے. مڈل آرڈر میں بڑی کمزوری ہے، میں سمجھتا ہوں کہ شاہین کو آرام کی ضرورت ہے، تمام فارمیٹ کھیلے جارہا ہے اس لئے تھکا تھکا لگ رہا ہے.

چھوٹے سے فائدے کے لئے انسان بڑے فائدے کو کھو دیتا ہے، شاداب خان اچھا پلیئر ہے، اسے اعتماد دینا ہوگا، وہ وکٹ لے کر دے سکتا ہے، وہ ایسا پلیئر ہے کہ وہ پرفارمنس دے سکتا ہے.

انضمام نے اپنے گزشتہ تبصرہ میں جنوبی افریقا کی ٹیم پر شدیدتنقید کی تھی اور کہا تھا کہ یہ ایسی ٹیم کھیل رہی ہے جو میں نے 15 سال سے کیا پوری زندگی میں نہیں دیکھی،

اس کی بائولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ میں ہزاروں غلطیاں نکالی تھیں اور اس کی شکست پر دکھی تھے لیکن پیر کے میچ کی اس کی کامیابی پر وہ اسی ٹیم کے کھیل کی مکمل تعریف کر رہے ہیں اور کہا ہے کہ

اس ٹیم نے شاندار کم بیک کیا ہے. انضمام کہتے ہیں کہ وکٹ میں کوئی خاص بات نہیں تھی، جیسے بابر نے 50 بالز پر 5کیا، وہ ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے دبائو میں کھیل رہا ہو.

ایسا لگ رہا تھا کہ انضمام کے نزدیک پاکستان کی ٹیم دنیا کی کسی بڑی ٹیم سے ہاری ہے، بس لے دے کے ایک ہی بات کردی کہ آج پاکستان کا دن ہی نہ تھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں