اگر ویرات کوہلی 50 گیندیں کھیلتا تو کیا کرتا؟شعیب اختر بابراعظم پر برس پڑے، حیران کن بات کہہ دی

275

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
شعیب اختر کہتے ہیں کہ کسی ٹیم کا کوئی بھی پلیئر اگر 50 بالز کھیلتا تو 50 اسکور نہ بنتا اگر بابر کے ساتھ وکٹیں گر رہی تھیں تو مارکرم کے ساتھ بھی گر رہی تھیں لیکن وہ تو اسکور سے نہیں رکے، یہ غلط انداز ہے.


اسی طرح بائولنگ کا پلان اچھا نہ تھا، حسن علی سے نیا بال کروادیا جاتا. محمد حسنین بھی ناکام گئے، پیچھے بالیں کیں. شعیب اختر کہتے ہیں کہ وکٹ کا رویہ اچھا نہیں تھا، بعد میں کچھ بہتر ہوئی.

مجھے لگا کہ پاکستان کمزور تھا. تھوڑا وقت دینا ہو گا. شعیب اختر نے پیش گوئی کی ہے کہ جنوبی افریقا کو کم بیک کروادیا، اب اگلا میچ گلے پڑسکتا ہے. پروٹیز برتری لے جائیں گے،

پھر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ اچھا نہ تھا، پاکستانی بیٹسمین تبریز شمسی کو سمجھ نہیں پارہے اور آئوٹ ہوتے جارہے ہیں. پاکستان اس برینڈ کے ساتھ چل نہیں سکتا،


آدھے گھنٹے بعد اسی پچ پر مارکرم کھل کر کھیل رہا تھا. پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ میں وہ سوچ ہی دکھائی نہ دی. بابر بہتر نہ چل سکے، پاکستان بابر کی وجہ سے کم اسکور کرسکا.

بابر کا 13ویں اوور سے اٹیک کرنا چاہئے تھا. 93 اسکور تھا .6 وکٹ موجود تھے تو 7 اوورز میں اسکور ڈبل ہوتا،اگر ویرات کوہلی ہوتا تو50 بال پر 80یا 85 کرجاتا، بدقسمتی سے بابر ناکام جا رہا ہے، جیسی اننگ درکار ہوتی ہے، ویسی وہ کھیل ہی نہیں پا رہا.

پاکستان اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیمیں آخری 2 ٹی 20میچز اب سنچورین میں کھیلیں گی. پاکستان ٹیم تاریخ میں کبھی بھی پروٹیز کے خلاف مسلسل 3 ٹی 20میچز جیت ہی نہیں سکی،

اس بار بھی لاہور اور جوہانسبرگ کے 2میچز مسلسل جیتنے کے بعد ردھم ٹوٹ گیا اور ٹیم ہارگئی. محمد حفیظ ٹی 20میں ایرون فنچ کے 2346 کے اسکور کو کراس کر گئے ہیں. کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں