ویرات کوہلی کو بابر اعظم سے بیٹنگ تکنیک سیکھنی چاہیے! سابق پاکستانی کرکٹر نےحیران کن بیان دےدیا، بھارتی آگ بگولہ ہوگئے

134

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
عاقب جاوید نے بابر اعظم کی تکنیک کو ویرات کوہلی سے بہتر قرار دے دیا۔ پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ کو انٹرویو میں عاقب جاوید نے کہا کہ بابر اعظم کا ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پر آنا


بابراعظم کا ون ڈےرینکنگ میں ٹاپ پرآنا ثابت کرتا ہے کہ ان کی تکنیک ویرات کوہلی سے بہتر ہے، بھارتی کپتان کے پاس اسٹروکس زیادہ اور فٹنس بھی بہتر ہے، مگر آف اسٹمپ پر

سوئنگ بال ان کی کمزوری ہے، انھیں چاہیے کہ بابر اعظم کو فالو کریں، بابر کو فٹنس مزید بہتر بنانے کے لیے ویرات کوہلی کی تقلید کرنا چاہیے۔ عاقب جاوید نے کہا کہ بابر اعظم پاکستان ٹیم میں

ریڑھ کی ہڈی جیسی حیثیت رکھتے اور تسلسل سے پرفارم کر رہے ہیں، وہ جلد تمام فارمیٹ میں آگے نکل جائیں گے، میری خواہش ہے کہ پاکستان کو بابرجیسے 2،3مزید کرکٹرز مل جائیں۔


انہوں نے کہا کہ جسپریت بمرا اور شاہین شاہ آفریدی کے موازنے پر سابق فاسٹ بولر نے واضح کیا کہ بھارتی اسپیڈ اسٹار کو اختتامی اوورز میں برتری حاصل ہے، شاہین کو اس طرف توجہ دینا پڑے گی،

ان کو ہر میچ میں کھلانا درست نہیں، خاص خاص میچز میں کھلاکر کیریئر طویل بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔ عاقب جاوید نے کہا کہ جنوبی افریقہ کی کنڈیشنز میں جیتنا بہت زبردست ہے،

بابر اور فخر نے شاندار کھیل پیش کیا، اس وقت جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کے جو حالات ہیں اس کے لیے کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں جانے سے روکنا ممکن نہیں، وہاں اتنے ڈولرز مل رہے ہیں جو سارا سال کھیلنے کے بعد بھی بورڈ کی طرف سے نہیں ملتے۔