کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
انگلینڈ کے کاؤنٹی چیمپئن شپ میچ کے دوران بیٹسمین کو آؤٹ کرنے کے لئے دونوں امپائرز کی نظروں سے بچ جانے والے وکٹ کیپر کی بےایمانی کو کیمروں اور ٹیکنالوجی نے پکڑ لیا۔ تفصیلات کے مطابق


لیسٹرشائر اور ہیمپشائر کے درمیان جاری میچ میں اس وقت تنازع دیکھنے میں آیا جب ہیمپشائر کے وکٹ کیپر نے مخالف ٹیم کے بیٹسمین کو’ اسٹمپ آؤٹ‘ کر کے زوردار اپیل کی۔

وکٹ کیپر اور دیگر فیلڈرز کے اصرار پر اسکوائر لیگ امپائر نے بیٹسمین کو آؤٹ قرار دے دیا۔ آؤٹ قرار دیئے جانے کے بعد ری پلے میں وکٹ کیپر کی بےایمانی کا بھانڈا پھوٹ گیا۔ جس نے الٹے ہاتھ سے اسٹمپ کیا جبکہ بال اسکے سیدھے ہاتھ میں تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں