کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے بورڈ آف گورنرز نے ہال آف فیم کا آغاز کردیا۔ ملک کے نامور کرکٹ شخصیات کی خدمات کا اعتراف کے لیے پی سی بی ہال آف فیم کا آغاز کیا ہے، جس میں ابتدائی طور پر 6 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔


پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کے ہال آف فیم میں شامل 6 کرکٹر کو اپنے بھی ہال آف فیم میں شامل کرلیا ہے۔ پی سی بی نے اپنے ہال آف فیم میں جن کرکٹرز کو

ابتدائی طور پر شامل کیا ہے، اُن میں لٹل ماسٹر حنیف محمد، ایشین بریڈ مین ظہیر عباس، چیمپیئن آل راؤنڈر عمران خان، بیٹنگ لیجنڈ جاوید میانداد، سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اور اسپیڈ اسٹار وقار یونس شامل ہیں۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق اس ہال آف فیم میں ہر سال 3 شخصیات کو شامل کیا جائے، جن کا انتخاب ایک آزاد پینل کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں