قومی ٹیم کا ایک اور دورہ ملتوی کر دیا گیا لیکن کیوں؟ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کر دیا

196

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
کو رونا وائرس کے پھیلاﺅ کے سبب بنگلہ دیش میں لاک ڈاﺅن کی مدت میں اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے باعث قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ابتدائی طور پر قومی انڈر 19 ٹیم کو


ایک چار روزہ اور پچاس اوورز پر مشتمل پانچ میچزکھیلنے کیلئے 11 اپریل کو ڈھاکہ روانہ ہو نا تھا لیکن بنگلہ دیش میں لاک ڈاﺅن کے باعث رونگی میں چھ روز کی تاخیر کی گئی تھی۔

اس کے باوجود کو رونا وائرس کے پھیلاﺅ میں کمی نہ آنے کی وجہ سے بنگلہ دیش حکومت نے ملک بھر میں جاری لاک ڈاﺅن کو مزید بڑھانے کا فیصلہ کیاہے، لہذا ٹور کو

غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیاہے۔ دونوں کرکٹ بورڈز اب کو رونا وائرس کی صورتحال میں بہتری آنے پر باہمی مشاورت سے دورے کی نئی تاریخوں کا اعلان کریں گے۔