کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں محمد رضوان نے 50گیندوں پر74رنز بنائے اور ناٹ آوٹ رہے، اوپنر آنے والے محمد رضوان ٹیم کو میچ جتوا کر پویلین لوٹے اورمین آف دی میچ قرار پائے۔


اس موقع پر محمد رضوان نے کہا کہ دوسری اننگ میں پچ مشکل ہو گئی تھی لیکن ہم نے جیسے اننگ کا آغاز کیا اس سے مدد ملی ،شروع میں فخر زمان اچھا کھیلا ،اس وقت میرے دماغ میں یہ ہی بات چل رہی تھی کہ

اننگ کے آخر تک کھیلنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈگ آوٹ سے بھی پیغام ملا کہ جیسے کھیل رہے ہو ،اسے جاری رکھو، ہمارا پلان تھا کہ ایک کھلاڑی کو آخر تک جانا ہے،

ہمارے پاس مڈل آرڈر میں پاور ہٹرموجود تھے اس لیے میں سنگل ڈبل لے کر وکٹ پر کھڑا رہا۔ ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل میچ میں پریشرہوتا ہے لیکن آپ کو پریشر کا سامنا کر تے ہوئے کھیلنا ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں