پاکستان نے جنوبی افریقہ کو پہلے T20 میچ میں شکست دینے کے بعد 2 بڑے ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیے

131

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو چار وکٹوں سے شکست دیکر پہلا ٹی 20 میچ جیت لیا۔جنوبی افریقہ کی ٹیم کی جانب سے دئیے گئے 189 رنز کا ہدف پاکستان نے آخری اوور میں ایک گیند پہلے حاصل کر لیا،


جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوے مقررہ 20 اوورز میں 188 رنز بنائے تھے۔ جنوبی افریقہ کے اوپنرز نے پہلے تین اوورز میں اپنی ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا،

شاہین شاہ آفریدی کو ابتدائی دو اوورز میں 25 رنز کی مار پڑی۔ تاہم چوتھے اوور میں محمد نواز نے اوپننگ بلے باز میلان کو آؤٹ کیا۔ میلان16 گیندوں پر 24 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

حسن علی نے پانچویں اوور میں ون ڈاؤن کی پوزیشن پر آنے والے والے بلے باز لوبے کو پویلین واپس بھیجا۔ لوبے چار رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اوپننگ بلے باز مارکرم 32 گیندوں پر 51 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،انکو بھی محمد نواز نے آؤٹ کیا۔

مارکرم نے اپنی جارحانہ اننگز میں آٹھ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ چوتھے آؤٹ ہونے والے بلے باز کلاسین تھے جنہوں نے 28 گیندوں پر 50 رنز بنائے ان کی جارحانہ اننگز میں چارچھکے اور دو چوکے شامل تھے۔

کلاسین کے آؤٹ ہونے کے بعد جنوبی افریقہ کے رن ریٹ میں واضح کمی آئی، کلاسین کی بیٹنگ کے وقت لگ رہا تھا کہ جنوبی افریقہ باآسانی 200 سے زائد رنز بنالے گی۔

کلاسین کی وکٹ حسن علی نے حاصل کی۔ پانچویں آؤٹ ہونےو الے کھلاڑی بیجلون تھے جو 24 گیندوں پر 34 رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی لنڈے تھے

جو سات گیندوں پر چھ رنز بناکر آؤٹ ہوئےان کو حارث روف نے آؤٹ کیا۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی سب سے مہنگے باؤلر ثابت ہوئے انہوں نے اپنے چار اوورز میں 45 رنز دئیے۔

پاکستانی کی جانب سےمحمد رضوان50 گیندوں پر 74 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔محمد رضوان نےاپنی اننگز میں نو چوکے اور دو چھکے لگائے۔کپتان بابراعظم 14گیندوں پر 14 رنز بناکر ہینڈرکس کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

فخر زمان19 گیندوں پر27رنز بناکرتبریز شمسی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ اپنا 100واں ٹی 20 میچ کھیلنے والے محمد حفیظ 11 گیندوں پر 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، انکو بھی تبریز شمسی نے آؤٹ کیا۔

حیدر علی آٹھ گیندوں پر14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے انکو ہینڈرکس نے آؤٹ کیا ،محمد نواز پہلی ہی گیند پر ہینڈرکس کا نشانہ بنے۔فہیم اشرف کی تیز بلے بازی نے پاکستان کو ہدف کے قریب پہنچایا،مگر

وہ آخری اوور کی دوسری گیند پر 30 رنز بناکر ولیمز کی گیند پر آؤٹ ہوگئے انہوں نے 14 گیندوں کا سامنا کیا۔حسن علی نے تین گیندو ں پر ایک چوکے کی مدد سے نو رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف جیت کے ساتھ ہی پاکستانی ٹیم نے ایک ریکارڈ بھی بنالیا،سب ٹیموں کو پیچھے چھوڑ دیا، جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں فتح کے بعد پاکستانی ٹیم ٹی 20کرکٹ میں 100 فتوحات مکمل کرنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ اسکے علاوہ پاکستان اپنی تاریک کا سب سے بڑاہدف حاصل کیا ہے