کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی 20 کامیابی پر انضمام الحق افسردہ ہوگئے، انہیں پروٹیز کی اس کارکردگی نے مایوس کیا ہے. انضمام کہتے ہیں کہ مجھے جنوبی افریقا کی فٹنس دیکھ کر لگا کہ یہ کونسی ٹیم کھیل رہی ہے،


میں اس پروٹیز ٹیم کو جانتا تھا جن کی فیلڈنگ، فٹنس مثالی تھی، میں جنوبی افریقا کے دوسرے حالات کا نہیں جانتا مگر جب سے انہوں نے 5 کلرز رول کی شرط لگائی کہ وہ کھیلیں گے،

اس سے ٹیم گر گئی. انضمام کہتے ہیں کہ میں پاکستانی ہوں، اپنی ٹیم کی جیت پر خوش ہونگا لیکن جنوبی افریقا کی اس ٹیم، اس پرفارمنس پر نہایت دکھی ہوں. مجھے نہایت ہی افسوس ہوا ہے.

انضمام کہتے ہیں کہ نیشنل ڈیوٹی کو چھوڑ کر جانے والے 6 پلیئرز پر حیران ہوں، مجھے جنوبی افریقا ٹیم کو دیکھ کر افسوس ہوا. کہتے ہیں کہ مجھے اب سمجھ میں آیا کہ آسٹریلیا نے دورہ کیوں ملتوی کیا.

یہ ٹیم ہے؟ وہ بائولرز تھے، وہ کمال بیٹسمین تھے، کہاں گئے. شان پولاک، سٹین اور نٹینی جیسے رہ گئے، کیا یہ کلبز پلیئرز تھے؟ مجھے حیرانگی ہوئی. انضمام کہتے ہیں کہ پاکستان کو یہ میچ اس سے بہتر انداز میں جیتنا چاہئے تھا،

بائولرز نے ایسی کمزور ٹیم کے خلاف اسکور بنوادیئے، بیٹنگ میں محمد رضوان نے پھر کمال کیا، اس سے پہلے سرفراز کو کھلانے کے لئے رضوان کے گلوز اتراودیئے تھے، یہ غلط کام کیا تھا،

مجھے پسند نہیں آیا، حسن علی بھی فارم دکھا رہا ہے. ون ڈے کے بعد ٹی 20میں بھی وہ کلاس دکھا رہا ہے. اب اس کی پرفارمنس دیکھیں لیکن اسے تاخیر سے بیٹنگ کے لئے بھیجا جاتا ہے،

یہ بھی دیکھنے کی ضرورت ہوگی. سرفراز کو کھلانے کے لئے رضوان کو وکٹ کیپنگ سے ہٹائے جانے کا فیصلہ نہایت ہی غلط تھا، شکر ہے کہ ٹیم منیجمنٹ نے اپنی غلطی درست کرلی.

پاکستان نے آخری ایک روزہ میچ میں سرفراز احمد کو کھلایا تھا اور وہ کیپنگ کرتے دکھائی دیئے، دلچسپ بات یہ ہوئی تھی کہ بیٹنگ میں دونوں ہی ناکام گئے لیکن پاکستان نے میچ اور سیریز جیت لی تھی.

انضمام الحق نے مزید کہا ہے کہ محمد حفیظ نے 100 واں میچ کھیلا ہے، یہ بھی ٹھیک ہے کہ وہ اس میچ میں نہیں چلا، شعیب ملک کے بھی 100ٹی 20 میچزہوگئے تھے،

کہتے ہیں کہ ان دونوں نے بطور اوپنر اسٹارٹ کیا تھا، مجھے خوشی ہوئی. انضمام نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی پرفارمنس بہتر سے بہتر کریں اور ایسی کمزور ٹیم سے تو اس سے بھی بہتر انداز میں جیتیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں