کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان اور جنوبی افریقا کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 10 اپریل کو وانڈررز اسٹیڈیم جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گیا۔ اس سیریز کا یہ میچ اس لیے بھی اہم تھا کہ اس میچ میں شائقین کرکٹ کی نظریں قومی کرکٹر محمد حفیظ پر مرکوز تھی


محمد حفیظ 100واں ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیلے والے دوسرے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔ جوہانسبرگ میں محمد حفیظ جنوبی افریقا کے خلاف اپنا 100واں ایک روزہ میچ کھیلنے کے میدان میں اترے۔

قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے 100 میچ کھیلنے کے موقع پر انہیں نئی کیپ دی اور اُن کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے وقار یونس کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر کوچ مصباح الحق نے

انہیں گلے لگایا جبکہ باقی ٹیم نے اُن کے لیے ڈھیر ساری تالیاں بجائیں۔ محمد حفیظ نے اس تاریخی دن کے حوالے سے اپنے جذبات کو ’بہت عاجز اور قابل فخر‘ کے الفاظ میں ادا کیا۔


ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی ٹیم، پاکستان کرکٹ بورڈ اور اُن تمام دوستوں کا شکر گزار ہوں، جنہوں نے اس سفر میں میرا ساتھ دیا۔ وہ 100 یا اُس سے زائد ٹی 20 میچز کھیلنے والوں کی

فہرست میں چھٹے نمبر پر آگئے ہیں، اُنہوں نے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اس فہرست میں سب سے ٹاپ پر پاکستان کے شعیب ملک ہیں، جو 116 ٹی 20 میچز کھیل چکے ہیں

محمد حفیظ نے اس میچ میں شعیب ملک کا پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارد بھی توڑ دیا ہے، دلچسپ امر یہ ہے کہ محمد حفیظ نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کا 50واں میچ بھی 2013 میں

اسی وانڈررز اسٹیڈیم میں کھیلا تھا جہاں ہفتے کو انہوں نے اپنا 100واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا ہے۔ محمد حفیظ اب تک 100 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل

میچز میں 2336 رنز بنا چکے ہیں، جبکہ انکو اس فارمیٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں