ہم جیت تو گئے ہیں مگر، کپتان بابر اعظم جیت کا کریڈٹ کس کو دے دیا ،حیران کن بات کہہ دی

124

جوہانسبرگ میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان ہینرچ کلاسین نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقی ٹیم نے پہلےکھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے جس کے جواب میں قومی ٹیم نے 189 رنز کا ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر پورا کر لیا۔


جنوبی افریقہ سے پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ جیت کر بابر اعظم نے محمد رضوان کو جیت کی وجہ قرار دے دیا ۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ ہمیں ون ڈے سیریز جیتنے سے اعتماد ملا اور

اسی اعتماد کے ساتھ آج کے میچ میں جیت ملی جس کا کریڈٹ محمد رضوان کو جاتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ باولنگ کے دوران پہلے چھ اوورز میں پلاننگ کے مطابق گیند بازی نہیں ہوئی لیکن

آخری پانچ اوورز اچھے گزرے جس کی وجہ سے جنوبی افریقہ مزید بڑا ٹارگٹ نہ دے سکی ۔کپتان نے کہا کہ محمد رضوان نے اچھی اننگ کھیلی جس کی وجہ سے کامیابی ملی ۔